شہید ڈاکٹر زیشان کے قاتل گرفتار کریں

ضلع گجرات کے شہید ڈاکٹر ذیشان کے قاتل تین ہفتے گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے سے مریض اور ڈاکٹرز رُل گئے. جس ملک میں ڈاکٹرز کو تحفظ نہ ہو وہاں مریضوں کے حقوق کی بات کوئی معنی نہیں رکھتی. مرض چھوٹا ہو یا بڑا جو مریض درد، دکھ، تکلیف جھلتاہے وہ صرف اللہ اور متعلقہ مریض / مریضہ ہی جانتے ہیں.
معصوم بچوں اور عورتوں سمیت ضعیف مریضوں کا کیا قصور ہے جو ضلع بھر کے ہسپتالوں میں OPD بند ہیں. ضلع گجرات کے ڈاکٹرز کا متفقہ پریس ریلیز تھی جو 15 نومبر 2023 کو پالیسی کے نام سے جاری کی گی تھی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا ہمارے بھائی ڈاکٹر ذیشان انور کے بہیمانہ قتل کے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ابھی تک اس کیس کو لیکر کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔
لہذا جیسا کہ گذشتہ روز دونوں تنظیموں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کل بروز جمعرات سے صبح 8am سے ضلع گجرات کے تمام ہسپتالوں میں آوٹ ڈور (OPD) سروسزمکمل طور پر بند* رہیں گے۔
مزید کل بروز جمعرات 16.11.23 دوپہر 11:30am پر (بعد از ختم قل اجتماعی دعا.
عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کانفرنس روم میں پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات کے ڈاکٹرز کی گرینڈ میٹنگ 16 نومبر 2023 منعقد ہوئی جس میں سینئر و ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شُرکا نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ضلع گجرات کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ کل بروز جمعہ 17.11.2023 صبح 08:00am سے *ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی آوٹ ڈور سروسز بند رہیں گی
‏Complete OPD Closure in Public and Private Hospitals of District Gujrat from Friday 08:00am
مزید ڈاکٹرز کا مطالبہ تھااگر مجاز اتھارٹیز نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو آنے والے دنوں میں ہم مزید سخت اقدامات اٹھانے *(جن میں Indoor/ Emergency Services Closure, دھرنا، روڈ بلاک اور حتیٰ کہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جا سکتا ہے) پر مجبور ہوں گے۔پھر قوم کے مسیحا اپنے بھائی کے ناجائز قتل ہونے اور قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں نہ لانے پر حالانکہ
14 روز قبل ڈاکٹر ذیشان انور کو دن دہاڑے، مصروف شاہراہ پر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا جس کے نتیجے میں پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات نے ضلعی انتظامیہ کو ملزمان کی گرفتاری کےلیے 24 گھنٹے* کا وقت دیا لیکن جب ہماری شنوائی نہ ہوئی تو مجبوراً ہمیں OPD سروسز* بند کرنی پڑیں، اور بعد میں علامتی دھرنا بھی دیا گیا۔ یہ سب کرنے کے بعد بھی جب کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہ آئی تو ہم بروز جمعرات مورخہ 23.11.2023 کو DC office کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اور آج *پانچ روز مسلسل دھرنے* پر بیٹھنے کے بعد اعلیٰ حکام میں سے CCPO/ RPO صاحب ہمیں دھرنے میں آکر مل چکے ہیں، IG Punjab صاحب* سے ہماری میٹنگ ہوئی ہے اور انہوں نے اس کیس کو حل کرنے کے لیے تمام ضروری احکام دینے کے بعد *ہمیں یہ Assure کیا ہے کہ وہ خود اس کیس کو Monitor کریں* گے۔ *ہیلتھ منسٹر صاحب کے توسط سے وزیرِاعلیٰ* پنجاب on board ہیں۔ مزید یہ معاملہ YDA Punjab کی سنٹرل لیڈرشپ نے Take Up کرتے ہوئے آج صبح سے پورے لاہور کے *ٹیچنگ ہسپتالوں میں OPD سروسز بند کر رکھی ہیں۔ غرض یہ معاملہ ہر بڑے platform پر پوری طرح highlight ہونے کے بعد زیرِبحث ہے۔
*انہیں اسباب اور IGP صاحب اور ہیلتھ منسٹر صاحب کی پرسنل sureties اور PMA پنجاب اور YDA پنجاب کی اظہارِ یکجہتی کی بنا پر ہم DC Complex میں جاری ڈاکٹرز کا دھرنا فلحال موخر کر رہے ہیں لیکن YDA Punjab کی کال پر OPD سٹرائیک ابھی جاری رہے گی۔*
ہم *سول سوسائٹی* کے تمام ممبران، عہدِداران اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تنظیموں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے کاز میں شامل ہوکر اسے سپورٹ کیا۔
ہم بلاتفریق اپنے تمام *سینئر ڈاکٹرز* کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو سارا سارا دن اس دھرنے میں شریک رہے اور اپنے *ینگ ڈاکٹرز کو سلیوٹ* پیش کرتے ہیں جو مسلسل پانچ روز دھرنے 24 گھنٹے دھرنے پر ڈٹے رہے۔
آخر میں ہم اپنی *گجرات کی پوری صحافی برادری* کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے دن رات ہمارے احتجاج کی بھرپور کوریج کرتے ہوئے ہماری آواز حکامِ بالا تک پہنچائی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آگے بھی جب تک ڈاکٹر ذیشان شہید کے قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے، ہماری آواز بنتے رہیں گے۔
ڈاکٹرز کا دھرنے پر عہد جب تک قاتل گرفتاراور اس کے پیچھے چھپے تمام محرکات عیاں نہیں ہو جاتے ہم اس کو ہر لیول پر follow کرتے رہیں گے۔ اور اگر یہ کیس سست روی کا شکار ہوا یا سرد خانے پھینکنے کی کوشش کی گئی تو ہم دوبارہ دھرنے سمیت پہلے سے بھی زیادہ *مضبوط و مربوط انداز میں ہر قسم کا احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ڈاکٹرز نے اپنے ساتھی شہید ڈاکٹر زیشان سے وفاء کی انتہا کر دی. ڈاکٹر زیشان درویش صفت محب وطن اور بہنوں اور بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا تھا. افسوس دسمبر 2023 کی پانچ تاریخ گزر گی مگر ضلع گجرات کے مریضوں کو بے موت مرنے سے بچانے کے لیے اور ڈاکٹرز کو عدم اعتماد سے نکالنے میں شہید ڈاکٹر زیشان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جا سکا. جس کی وجہ سے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہونے سے ضلع بھر کے مریض بے موت مر رہے ہیں لہزا عوامی سماجی رفاحی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ گجرات سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر زیشان شہید کے قاتل گرفتار کئے جائیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button