الف اُردو کے بارے میں

الف اُردو کا باقاعدہ آغاز 14اگست 2016ء میں ہوا۔ ابتدا میں الف اُردو پر صرف تازہ ترین خبریں، کالمز اور بلاگز کی اشاعت کی جاتی تھی لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں ادب کے سیکشن( جس میں شاعری و افسانے وغیرہ شامل ہیں) کا اضافہ کیا گیا۔

’’ الف اُردو ‘‘ کے خالق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ، اینکر ، شاعر اور وی لاگر فیصل اظفر علوی ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ فیصل اظفر علوی الف اُردوکے مدیر اعلیٰ ہیں۔ الف اُردوکو اس وقت دنیا کی اردو ویب سائٹس میں ممتاز مقام حاصل ہے اور اس کا شمار چند بڑی اردو ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں الف اُردو کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے الف اُردوکو استعمال کرتے ہیں۔الف اُردوکو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور انٹرنیٹ پرموقر آزادآن لائن اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ الف اُردونے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’الف اُردو‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں الف اُردو کا کردارانتہائی اہم ہے،الف اُردونے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہےاور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔الف اُردوانتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ الف اُردوپر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز الف اُردوکو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔