جیسے اصغرؑ آئے ہیں شاہِ ہدیٰ کی گود میں ۔۔۔ سلام: ڈاکٹر کیفیؔ سنبھلی

جیسے اصغرؑ آئے ہیں شاہِ ہدیٰ کی گود میں
آج بھی قرآن ہے کرب و بلا کی گود میں

اب کبھی بچے کھلانا تو کہاں ہوگا نصیب
تیر ہی رہ جائیں گے بس حرملہ کی گود میں

تیرگی نے عمر میں منظر یہ دیکھا پہلی بار
شمعیں روشن ہو اٹھی ہیں خود ہوا کی گود میں

کس قدر بچے ابوطالبؑ کے نکلے شیر دل
زندگانی ڈھونڈنے نکلے قضا کی گود میں

ہل اتیٰ اور انما دو بیٹیوں کی شکل میں
فاطمہؑ کی گود میں فاطمہؑ کی گود میں

ایک دن خود دانۂ تسبیح ہو جائوں گا میں
میری میت پہنچے گی جب خاکِ شفا کی گود میں

شمر کا خنجر اگر ڈھونڈے تو اب ڈھونڈے کہاں
سارے سجدے چھپ گئے زین العباء کی گود میں

آنے والے وقت کے کیفیؔ ہیں و جونؑ و زوہیرؑ
پرورش پاتے رہیں جو اہلِ عزا کی گود میں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button