لاہور جلسہ ہر حال میں ہوگا،اپوزیشن نے دوٹوک اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں این آر او نہیں، وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ چاہیے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں مشرف نے ہمیں این آر او دیا، مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا ؟ اس سے تو ہم نے استعفیٰ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ جتنے چاہو مقدمے کرو، لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا، عمران خان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے یہ جانے والے ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ وزیراعظم کام نہیں کر سکے اب دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

aان کااب اس پر ہی گزارا ہے۔ لاہور جلسہ ہو کر رہے گا ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ میں ان کے جلسوں سے دبائو میں آ جائوں گا ان کی غلط فہمی ہے، ، مجھے اگر کرسی چھوڑنی پڑی چھوڑ دوں گا لیکن بدعنوان عناصر کو این آر او دے کر ملک کے ساتھ اتنی بڑی غداری نہیں کر سکتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دور حکومتوں کے دوران ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب ڈالر سے 30 ہزار ارب ڈالرز تک پہنچا، قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی سے ملک پر بوجھ بڑھا، جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہونے والے دندناتے پھر رہے ہیں، کچھ صحافی ہائیکورٹ گئے کہ نواز شریف کو تقریر کرنے کا موقع دیا جائے، یہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو آزادی اظہارے رائے کا نام دے رہے ہیں، ایسی سوچ سے معاشرے کو نقصان پہنچ رہا ہے، مغربی میڈیا کرپٹ افراد کے خلاف وہ کرتا ہے جو اسحاق ڈار کے ساتھ ہوا، ماضی میں کراچی، بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان کو نظرانداز کیا گیا، حکومت اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی، یہ لوگ کورونا کی صورتحال میں اپنی چوری بچانے کیلئے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، آرگنائزرز اور کرسیاں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button