مظفرآباد،ریڈ فاؤنڈیشن سکول نکر فتوٹ میں نعتیہ اور تقریری تقریب
مظفرآباد /کٹکیر ( نمائندہ خصوصی)ریڈ فاؤنڈیشن سکول نکر فتوٹ میں نعتیہ اور تقریری جس میں یونین کونسل کٹکیر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی عاطف زاہد صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی تھے اور صدر تقریب امجد اسلام امجد سنیئر سائنس ٹیچر گورنمنٹ انٹر کالج رحیمکوٹ تھے اس کے علاوہ سابق امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ شاہد آزاد، شوکت حسیں راہی ، سردار نذیر افسر، ریٹائرڈ مدرس سید آصف گیلانی مولانا راجہ خالد حسین،ممبر لوکل کونسلر ظفر اعوان ،راجہ حماد الرحمان جامی ایڈووکیٹ ، مدرس رفاقت کلیم ،مدرس چوہدری محمد حنیف ریٹائرڈ مدرس راجہ محمد آزاد خان امیر جماعت اسلامی یونین کونسل کٹکیر،حافظ حسین اجمل اور عوام علاقہ یونین کونسل کٹکیر کی کثیر میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی عاطف زاہد کا کہنا تھا نوجوانوں نسل میں پازیٹو تبدیلی لانے کے لیے ایسے پروگرامات کی بہت ضرورت ہے ریڈ فاونڈیشن سکول نکر فتوٹ سکول کی پرنسپل شانزا ارشاد اور جملہ سٹاف ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور ایک کامیاب پروگرام کروانے پر تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
پروگرام میں نعتیہ مقابلہ میں پہلی پوزیشن ایان اجمل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کٹکیر دوسری پوزیشن نیلم سجاد ریڈ فاونڈیشن سکول نکر فتوٹ اور تیسری پوزیشن آنسہ شفاعت گورنمنٹ مڈل سکول لوہرکوٹ نے حاصل کی۔تقریری مقابلہ جات کے دو موضوع تھے ہائی سیکشن کے لیے موضوع تھا "اب خاک نشیں تخت نشینوں سے لڑیں گے جس میں پہلی پوزیشن عمارہ اسد ریڈ فاونڈیشن سکول نکر فتوٹ نے لی دوسری پوزیشن محسن نثار چوہدری گورنمنٹ انٹر کالج رحیمکوٹ اور تیسری پوزیشن حسان سیماب گرین چنار پبلک سکول کٹکیر نے حاصل کی ۔
پرائمری اور مڈل کا موضوع تھا "پیغمبر انقلاب” تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن عبدالمنان ریڈ فاونڈیشن سکول کیاٹی رحیم کوٹ نے حاصل کی دوسری پوزیشن گورنمنٹ سکول لوہرکوٹ نے حاصل کی، تیسری پوزیشن بلال زاہد گرین چنار پبلک سکول کٹکیر کے طالب علم نے حاصل کی نےپہلے پروگرام کے اختتام پر پرنسپل ریڈ فاونڈیشن سکول نکر فتوٹ شانزا ارشاد نے تمام مہمانوں اور دیگر سکولز سے آئے اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔