پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہو گی۔ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا۔ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان دراصل ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی، پی پی ن لیگ کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہئے تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا اوراس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، ہم سی پیک منصوبے کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔کشمیر سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ہر فورم پر کشمیریو ں کے جائز حق خود ارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔شاہ محمودنے کہا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں۔ حکومت جلسوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی، ن لیگ کو اپنی مقبولیت کا اندازہ جی بی انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں اور پی ڈی ایم غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button