مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، قومی احتساب بیورو نے بڑاقدم اٹھالیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیب کراچی کے دو نوٹسز کے باوجود تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے، یکے بعد دیگرے جاری نوٹسز پر انھیں 28 اکتوبر اور بعد ازاں یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ‏نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے، نیب کی جانب سے پہلا نوٹس 28 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ذرائع نیب کے مطابق عبدالحفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالرسے زائد کی بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات ہورہی ہیں، ان پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگا جس کے باوجود کمپنی ’’اگیلیٹی‘‘ کو ادائیگی کردی گئی۔نیب کے مطابق غیر قانونی ادائیگی کسٹم کلیئرنس، سسٹم کئیر پائلٹ پروجیکٹ کیلئے کی گئی، کیئرپروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایا گیا، کمپنی اجیلیٹی کو ادائیگی کی گئی۔نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کیلئے یکم دسمبر کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔اب نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو بھی تحقیقات کیلئےطلب کیا گیا ہے، غیرقانونی ادائیگی پرسابق کسٹم افسرعاشرعظیم کوبھی نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button