اپوزیشن کے پاس آخری موقع، حکومت نے خطرناک حکمت عملی ترتیب دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حالیہ حکومت مخالف تحریک ان کے لیے آخری موقع ہے، انہوں نے تمام آپشن دیکھ لیے اب صرف لاہور کے جلسہ پر ساری بات ہے،اگر یہ اس میں ناکام ہوئے تو ان کے اوپر بعد میں جو احتساب کا عمل شروع ہوگا وہ انتہائی خوفناک ہوگا، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عامر متین نے کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس یہ آخری چانس ہے اگر یہ لوگ معاملات کو اتنی آگے تک لے کر جانے کے بعد بھی کامیاب نہیں ہوتے اور حکومت کو گرانے میں ناکام رہے تو 5 لوگوں کی بڑی بڑی جائیدادوں اور اثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں ان میں سے دو کو فائنل نوٹس بھیجا

جاچکا اگر وہ پیش نہ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے، 13 دسمبر کے اردگرد ان کے نوٹس کی معیاد بھی ختم ہوجائے گی، جس کے بعد اربوں کھربوں کی جائیداد والے5 مرغوں کی گردن قابوآئے گی تو یا وہ منی ٹریل دیں گے لیکن اگر منی ٹریل ہوتی تو وہ پیش ہوجاتے میرا شک ہے کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے اسی لیے پیش نہیں ہورہے۔ تجزیہ کار عامر متین کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈائیلاگ کی بات کی ہے، جلسے جلوسوں کے بعد بھی یہی بات ہونی تھی لیکن اپوزیشن والے کہتے تو ہیں کہ این آر او نہیں کریں گے لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہ سارا معاملہ ان کے مقدمات کاہے جس کو انہوں نے سیاسی بنایا ہوا ہے، جب کہ یہ تو ایون فیلڈ کی جائیدیں نکلنا تو حقیقت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button