دبئی حکام نے مساجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا، لیکن کب سے ؟جانئے

دُبئی (نیوز ڈیسک ) دو روز قبل شارجہ کی جانب سے ریاست کی سینکڑوں مساجد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر مسلمان کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اب دُبئی میں مقیم لاکھوں مسلمانوں کے لیے بھی انتہائی خوشی کی خبر آ گئی ہے۔ دُبئی حکام نے آئندہ جمعہ کے روز سے ریاست کی سینکڑوں مساجد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ا س سلسلے میں اسلامی امور و خیراتی سرگرمیوں کے ادارے (IACAD)کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 4 دسمبر بروز جمعة المبارک سے دُبئی کی 766 مساجد کوکئی ماہ کے بعد

نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھولا جا رہا ہے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے ان سینکڑوں مساجد میں کورونا ایس او پیز اور سینیٹائزیشن وغیرہ کے انتظامات تسلی بخش طریقے سے مکمل ہو جانے کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلامی وامور و خیراتی سرگرمیوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حماد الشیخ احمد الشیبانی نے بتایا کہ کہ دُبئی کی 766مساجد کو نماز جمعہ اور خطبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں پر نمازی سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نماز جمعہ ادا کر سکیں گے۔ البتہ مسجد میں آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہو گا، جن میں تمام وقت ماسک پہننا، سینیٹائزر کے استعمال، اپنا جائے نماز گھر سے لانے اور دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔سماجی فاصلے کی پابندی کے لیے نشانات لگائے جائیں گے۔ الشیبانی کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی سہولت کی خاطر مزید 60 ایسی مساجد میں بھی پہلی بار نماز جمعہ کی اجازت دی گئی ہے جہاں پہلے صرف پنج وقتہ نماز کی ہی ادائیگی ہوتی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button