پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 66افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سےمزید 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار91 ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 43 ہزار286 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور49ہزار105 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار408، خیبرپختونخوا میں74 ہزار370، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578، بلوچستان میں 17 ہزار187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی

ہیں جہاں 3 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167 اور آزاد کشمیر میں 169 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میرپور میں کورونا کے سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.58 فیصد تک جا پہنچی، حیدر آباد میں کورونا کے 19.03 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پرآزادکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.05 اورسندھ میں 14.01 فیصد ہے جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی شرح اسلام آباد میں 4.3 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.08 ہے، کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 2.06 فیصد ہے اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدا و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی شرح راولپنڈی میں 9.27 اور فیصل آباد میں 9.25 فیصد ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13.86 فیصد ہے، کورونا کیسز کی شرح حیدر آباد میں 19.03 فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button