وہ ہمیں ماریں گے بندوقوں سے تو ہم بھی۔۔۔مولانا فضل الرحمن نےناقابل یقین اعلان کردیا

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ہرصورت کریں گے اور جلسہ ہونے تک ملتان میں رہیں گے، یہیں ڈیرہ جمائیں گے، جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں جب کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام ہمارے رضاکار ہیں اور تنظیمی امور پر مامور ہیں، جلسے کے انتظام کے

لیے انصار الاسلام کے رضاکار بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ وہ ہمیں ماریں گے بندوقوں سے تو ہم انہیں ڈنڈوں سے بھی نہ ماریں، کیا ہم مردہ لاشیں ہیں جو خاموش بیٹھے رہیں گی ہم زندہ ہیں، کوئی رکاوٹ کام نہیں آئے گی، نا موبائل فون نا انٹرنیٹ کی بندش کام آئے گی، ہم جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے، دیکھتے ہیں کہاں کہاں رکاوٹیں ہیں، وہیں پر اس سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک جلسہ نہ کر لیں ملتان میں رہیں گے ،کہیں نہیں جائیں گے، کنٹینروں کی ایسی تیسی کردیں گے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ساری رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور علی قاسم گیلانی کو رہا کیا جائے، جس پر مولانا نے جواب دیا کہ میرے خیال سے عدالت نے فیصلہ حالات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر دیا ہے، انہوں نے قانون کے مطابق یہ جائز سمجھا ہے کہ جلسہ ہو کیونکہ یہ جمہوری روایات اور قدر کے عین مطابق ہے۔ساتھ ہی مولانا نے کہا کہ عدالت نے بھی یہ فیصلہ دیا ہے کہ جلسہ ہو اور ہم نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے، لہٰذا ہم اور عدالت ایک پیج پر ہیں۔جلسے کے مقام سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال کو دیکھیں گے کہ جلسہ کہاں کرنا ہے لیکن جلسہ کریں گے اور کنٹینرز کی بھی ایسی کی تیسی ہوجائے گی۔اس موقع پر مولانا نے واضح کیا کہ انصارالاسلام کوئی اسکواڈ نہیں بلکہ رضا کار ہیں اور ان کے ہاتھ میں تنظیمی امور ہوتے ہیں اجتماع کو سنبھالنے کے لیے، وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم، پوری جماعت اور پوری پی ڈی ایم کے خادم ہیں اور جلسے کے سامنے رکاوٹوں کو دور کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button