پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر!40افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک

لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار991 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار368، اسلام آباد14، گلگت بلتستان97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز لگائے گئے ہیں۔فورم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک ہزار 459 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں، سندھ میں 206، خیبرپختونخوا میں 182، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 205 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں۔وہی یہ بھی بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ ماہ کی 6 تاریخ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔این سی او سی کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی مثبت شرح سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ملک بھر میں 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 839 مثبت آئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.53 فیصد ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button