جاتی امرا، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ علامہ راغب نعیمی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایئرپورٹ پر میت کو وصول کیا۔ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم

شمیم اختر کی تدفین کے لیے 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر رہائی کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے دادی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ چچا جان اس وقت ہم پر شدید غم کی گھڑی ہے، حکومت میری دادی اور آپ کی والدہ کی وفات کو بھی مستقل سیاسی رنگ دے رہی ہے، ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے نہ کبھی کریں گے۔لندن سے روانگی سے قبل نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی اور وہاں سے میت پاکستان روانگی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ روانہ کی گئی۔لندن میں کورونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور علی ڈار، علی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button