عوام باہر نکل کر حکومت اور کورونا کو شکست دے گی ، راناثناء اللہ

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان جلسے کے ڈر سے حکومت نے کارکنوں کو گرفتارکرناشروع کردیا ، سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے ، لیکن ملتان جلسہ ہرصورت میں ہوگا ، عوام باہر نکل کر حکومت اور کورونا کو شکست دے گی۔ تفصیلات کے مطابق میدیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا ، ملتان میں جلسہ گاہ کو بھی کنٹینرز لگا کرسیل کردیا گیا ہے ، قاسم باغ کو جانے والے راستوں میں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں ، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا

مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوگا۔سابق وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کامظاہرہ کررہے ہیں ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پررہا نہیں کیا گیا ، کیوں کہ حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی کی سیاست ہورہی ہے ، عوام کورونا خطرے کے باوجود جلسوں میں آکر حکومت سے نجات چاہتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، صاحب الرائے لوگوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی یہ آگ پھیل گئی تو خطرناک ہو گی، ملتان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، عوام کورونا کے خطرے کے باوجود اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کی کال پر گھروں سے نکل رہی ہے، حکومت خود اپوزیشن کی وکٹ پر آ کر کھیل رہی ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عوام انشاء اللّٰہ تعالی کورونا حکومت کےخلاف باہر نکلیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button