کالا باغ کے قریب ڈیم کی تعمیر جاری

میانوالی(نیوز ڈیسک) کالا باغ کے قریب ڈیم کی تعمیر جاری، 3 ارب روپے کی لاگت سے ضلع میانوالی میں چاپری ڈیم کی جلد تکمیل کا امکان، منصوبے سے خٹک بیلٹ کے علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کی کمی کے بحران کے باوجود کالا باغ ڈیم جیسا اہم منصوبہ تو آج تک شروع نہ ہو سکا، لیکن ضلع میانوالی میں کالا باغ کے قریب ہی ایک اور ڈیم کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ میانوالی میں چاہری کے مقام پر ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر پر کل 3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ چاپری ڈیم کی تعمیر سے خٹک بیلٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی ممکن

ہو پائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ چاپری ڈیم کالا باغ ڈیم کی سائٹ سے چند کلومیٹر دور واقع ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیموں پر کام شروع ہو چکا ہے، ملک بھر میں 112 چھوٹے ڈیمز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ منصوبوں کیلئے 80 فیصد فنڈز وزارت آبی وسائل، 20 فیصد حکومت دے گی۔ تمام منصوبے 7 سے 8 سال کے بعد مکمل ہوں گے، ڈیمزمیں کوئی تفریق نہیں، تمام صوبوں میں ڈیمز بنا رہے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button