امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی کورونا ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی،اعلان کردیا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے بنائی گئی کورونا ویکسین کی آزمائش کامیاب ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس ویکسین کی ممکنہ قیمت 25 سے 37 ڈالر کے درمیان ہوگی۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ امریکی فارما کمپنی ماڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل کا کہنا ہےکہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کی قیمت پچیس سے سینتیس ڈالر کے درمیان ہوگی۔کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ویکسین کو انجیکشن کی صورت

میں استعمال میں لایا جائے گا اور یہ عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کے لیے مناسب قیمت ہے۔اسٹیفن بینسل نے یہ بھی کہا کہ سپلائی کی مقدار کے مطابق فی خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔واضح رہے کہ دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 90 لاکھ 62 ہزار 120 افراد متاثر اور 13 لاکھ 94 ہزار 835 اموات ہوئی ہیں۔اب تک کورونا کے 4 کروڑ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 68 لاکھ 41 ہزار 990 زیرعلاج ہیں۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 62 ہزار 701 اموات اور ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button