پاکستانی قونصل خانے نےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو شاندار سہولت فراہم کردی

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں27 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ جنہیں ویزہ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات سے متعلق کئی معاملات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی قونصل خانے نے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی ہے۔ پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے آج سے جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ون ونڈو ا?پریشن کے ذریعے خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔اُردو نیو زکے مطابق پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے نادرا کے ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسلام آباد سے آنے والی نادرا کی تین رکنی اعلی سطحی ٹیم بھی موجود تھی۔نادرا کی ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ تیزی اور سہولت سے ہو سکیں گے۔

اس کی وجہ سے صارف کو الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات میسر ہوں گی جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ اور جمع کرنا جیسے امور شامل ہیں۔پاکستانی قونصلیٹ کے بیان کے مطابق نیا متعارف کردہ نظام سابقہ طریقہ کار کی نسبت زیادہ صارف دوست ہے۔پاکستانی مرکز کے مطابق نئی سہولت قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔قونصلیٹ جنرل نے نادرا خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے میں دلچسپی لینے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سہولت کی بدولت پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات جلد اور آسانی سے بنوانے میں بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button