ممتاز قادری کے بعد دوسرا بڑا جنازہ، جنازے میں ممتاز قادری کے والد اور بیٹے بھی شریک

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر قبل ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنازے میں شریک ہر شخص کی زبان پر لبیک یارسول اللہ کاورد جاری تھا۔جبکہ ملک ممتاز قادری کے والد ملک بشیر قادری اور بیٹے ملک علی ممتاز قادری نے بھی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے موقع پر لاکھوں

کی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ گریٹر اقبال پارک اور اطراف میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں سب سے بڑا نمازِ جنازہ ممتاز قادری کا تھا اور اب دوسرا بڑا جنازہ علامہ خادم حسین رضوی کا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی لاہور میں تدفین کردی گئی۔ نماز جنازے میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے پڑھائی۔ملک بھر سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازے میں شرکت کی۔ مینار پاکستان گراونڈ کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر بھی نماز جنازہ پڑھنے والے موجود تھے۔ مرحوم کی تدفین بعد نماز عصر کردی گئی۔خادم حسین رضوی کی نمازہ جنازہ کے دوران گریٹر اقبال پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذرغفاری کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی 19 نومبر کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button