بلاول بھٹو کے دھاندلی کے الزامات مسترد، چیف الیکشن کمشنر نے بڑا چیلنج کردیا

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کے الزامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واویلا مچانے والے دھاندلی کے ثبوت دیں۔ عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی وجہ سے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل قائم کر دیا ہے، جسٹس علی بیگ اس کے سربراہ ہونگے، کل سے الیکشن ٹربیونل اپنا کام شروع کرے گا، جسے جو مسئلہ ہے وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ری پولنگ اور ری کاؤٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گورنر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگست 2019 کی ہے، بلاول بھٹو کو چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتیں، بلاول بھٹو لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈی سی کے دفتر قانون کا دروازہ کھٹکانے نہیں توڑنے گئی تھی، اگر وہ میرے پاس آتے تو میں اپنے سامنے ری کاؤنٹنگ کراتا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ جی بی کے حلقہ نمبر 2 میں دوبارہ گنتی ہوئی، ری کاؤنٹنگ میں ایک ایک وٹ کی کاؤٹنگ امجد اور فتح کے سامنے ہوئی، امجد حسین نے اپنے حلقے میں 11 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، امجد حسین بتائیں کیا انہوں نے 11 ہزار سے زائد ووٹ دھاندلی سے لئے ہیں، رزلٹ تبدیل کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔راجہ شہباز نے کہا کہ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل قائم کردیا ہے جو کل سے کام شروع کرے گا، جس کو شکایت یا کوئی مسئلہ ہے وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ری پولنگ اور ری کاؤنٹنگ ہوگی۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ووٹ کے تحفظ کے لیے میرا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے لیکن فائنل نتیجہ نہیں بتایا جا رہا اور اب آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا اور پیپلز پارٹی کارکنان نے دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا۔

الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا وہ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن ونگ ہے۔ کیا الیکشن کمشنر 2 ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت تو جنوری تک ہو گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور ہر آزاد امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں کہ تم وزیر اعلیٰ ہو بس شمولیت اختیار کر لو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button