شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے

پاراچنار(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس ضمن میں ریسکیو حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پارا چنار کے علاقے پیواڑ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ جب گھر کی چھت گری تب شادی کی تقریب کی جاری تھی جس میں 40 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’سردی کی وجہ سے شادی کی تقریب گھرکے اندر جاری تھی‘۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب میں کم از کم 100 افراد شریک تھے اور زخمیوں ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے ملے تلے سے 50 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرائیوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پیواڑ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچی اور امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ملبے سے نکال دیا اور ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی ڈپٹی۔ کمشنر نے مقامی لوگوں سے بھی زخمیوں کیلئے خون کی امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button