امریکی کرنسی کی قیمت میں 5ماہ کے دوران سب سے بڑااضافہ ریکارڈ

کراچی (نیوز ڈیسک)کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 ماہ کے دوران سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے کی سطح عبور کر گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 159روپے90پیسے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 2 روپے تک کا تگڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے اضافے سے 159 روپے 83 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے اضافے سے 160 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوئی۔ڈیلرز کے مطابق امپوٹرز کی جانب سے زیادہ

ادائیگیاں ہونے کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی، یہی وجہ ہے کہ روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 96 ہزار سات سو آٹھ روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ بائیس کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 88 ہزار 649 پر برقرار رہی۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں کیا گیا، چاندی کی قیمت 1200 ہر برقرار رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button