گھر میں موجود عام استعمال کی یہ چیز 30سیکنڈ میں کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے

انگلینڈ(نیوز ڈیسک) پوری دنیا کے سائنسدان عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ایسے وقت میں برطانیہ کی یورنیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائوتھ واش سے عالمی وبا کو صرف 30 سیکنڈ میں ختم کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کم از کم 0.07 فیصد سی پی سی والے ماؤتھ واش عالمی وبا کی منتقلی کی شرح میں روک تھام کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ سی پی سی والے ماؤتھ واش سے کورونا وائرس سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ کم کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر رچرڈ اسٹینٹن کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے ان شواہد میں اضافہ ہوتا ہے کہ عام دستیاب ماؤتھ واشز نئے کورونا وائرس کو بھی ناکارہ بناسکتے ہیں، کم از کم لیبارٹری کے اندر ٹیسٹوں میں تو یہی معلوم ہوا ہے۔یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی اور اس کے نتائج کی جانچ پڑتال دیگر سائنسدانوں نے نہیں کی، جس کو اب اشاعت کے لیے ایک طبی جریدے کو جمع کرایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ لیبارٹری تحقیق بہت حوصلہ افزا رہی اور ایک مثبت قدم ہے مگر اس حوالے سے مزید کلینیکل تحقیق کی واضح ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عام ماؤتھ واش لیبارٹری میں کووڈ 19 پر مرتب مثبت اثرات مریضوں میں کس حد تک نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے ہم اپنے کلینیکل ٹرائل کو 2021 کے شروع تک ختم کرنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے ویلز یونیورسٹی ہاسپٹل میں مریضوں پر ایک ٹرائل کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ ماؤتھ واش سے مریض کے لعاب دہن میں کورونا وائرس کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔تحقیق کے مکمل نتائج 2021 کے شروع میں شائع کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button