اہم عرب ملک نے پاکستانیوں کو آنے سے روک دیا

دُبئی(نیوز ڈیسک) دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کے داخلے پر مبینہ طور پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دُبئی امیگریشن نے ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کر دیا ہے۔دُبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔دُبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی یہ تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ان ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو دُبئی کے نئے ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے۔

پابندی کا یہ اطلاق غیر معینہ مُدت تک جاری رہے گا۔دُبئی حکومت کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم مختلف میڈیا ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دُبئی حکومت نے کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ ان ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز بتائی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق صبح دُبئی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے مسافروں کا آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ٹکٹوں کی واپسی کا معاملہ دُبئی حکومت کے اجازت دینے یا نہ دینے سے مشروط ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button