سلیکٹڈ دھاندلی کے باوجود صرف آٹھ سیٹیں لے سکا ، مریم نواز

مانسہرہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود جعلی حکومت کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں صرف 8 سیٹیں مل سکیں، ان 8 سیٹوں کی مبارکباد عمران خان کو نہیں سلیکٹرز کو دیتے ہیں۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہزارہ موٹر وے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، جس نے اینٹ تک نہ لگائی وہ نواز شریف کی موٹر وے پر چالاکی سے اپنی تختی لگا کر چلا گیا۔انہوں نے جلسے کے شرکاء سے پوچھا کہ ووٹ چور کا پاکستان اچھا ہے یا نواز شریف کا پاکستان اچھا تھا،

کیا 50 لاکھ گھروں سے ایک کمرہ بھی کسی کو ملا؟ان کا کہنا تھا کہ جو ایک یوسی چلانے کے قابل نہ تھا اسے 22کروڑ عوام کی ذمہ داری دے دی، جب تک یہ جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے یہ ملک چل سکتا ہے اور نہ ہی غریب کا چولہا جل سکتا ہے، غریبوں کو سستی دوائی مل سکتی ہے اور نہ ہی چینی چوری رک سکتی ہے، جب تک یہ جعلی حکومت ہے اللہ نہ کرے عوام پر مصیبتیں آتی رہیں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی اور ووٹ چوری کرکے لے گیا آج وہ ہزارہ موٹروے پر اپنی تختی لگاکر چلاگیا ہے، جو وعدے کیے گئے تھے لوگوں سے، آج پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ بٹن نہیں جو وعدے پورے کردوں، عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے، ملک نہیں چل سکتا، مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، غریب کا چولہا نہیں جل سکتا اور مریضوں کو سستی دوائی نہیں مل سکتی، جب تک جعلی حکومت ہے ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔رہنما (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمران گلگت بلتستان میں دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، گلگت بلتستان کے عوام نے اس جعلی حکومت کو ووٹ نہیں دیا، گلگت بلتستان کے جعلی نتیجہ کو کوئی ماننے کو تیار نہیں، تمام تر دھاندلی کے باوجود ایسی عبرتناک شکست پر توبہ توبہ، تھوڑی سی شرم و حیا ہوتی تو یہ اپنے گھر سے باہر نہ نکلتے، لوگ تمھیں گلگت بلتستان میں کیوں ووٹ دیتے، تم نے باقی پاکستان کو کیا دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جی بی میں نواز شریف کا بیانیہ گونج رہا تھا، نواز شریف کے بیانیے

نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا، نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے انہیں حکومت نہیں صرف بیساکھیاں ملیں، نواز شریف کے بیانیہ نے عمران خان کی سیاست کو دفن کردیا۔نائب صدر (ن) لیگ نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کے ذمہ دار بھی عمران خان کو لانے والے ہیں جب کہ مہنگائی اور ترقی کی کم شرح کا ذمہ دار بھی عوام عمران خان کو لانے والوں کو قرار دے رہے ہیں تاہم وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف جلد واپس آکر ملک کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جی بی میں ان کو جو سیٹیں ملیں وہ بھی ن لیگ کے توڑے گئے لوگ ہیں۔

یہ نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ آپ کو گلگت بلتستان میں واضح مینڈیٹ نہیں ملا۔ یہ روایت ہے جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے وہی جی بی میں حکومت بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے پی پی کو جی بی میں 14، مسلم لیگ ن کو 16 سیٹیں ملی تھیں۔ اب آپ کو گلگت بلتستان میں صرف 8 سیٹیں ملیں۔ اب یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں، جیت سکتے۔ آپ نے باقی پاکستان کو کیا دیا کہ گلگت بلتستان والوں کو دیتے۔ لوگوں نے نوازشریف کا بیانیہ سمجھ بھی لیا اور اپنا بھی لیا۔ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button