دودرندوں نےدیوار پھلانگ کر کمسن بچی کی عزت لُوٹ لی گئی

عمر کوٹ(نیوز ڈیسک) عمر کوٹ میں نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سکول جانے والی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا،متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعے کے خلاف شکایت بھی درج کروائی ہے۔اہلخانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کو نہیں پکڑ رہی۔درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بچی کے چچا نے علی حسن اور فیض احمد نے گھر کی دیوار پھلانگ کر سوئی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچی کے اہلخانہ

نے پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا،تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔احتجاج میں شریک افراد نے پولیس پر مقدمہ دیر سے درج کرنے کا ذمہ دار اور دونوں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق الزامات لگائے،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے زیادتی کے بڑھتے واقعے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔بچی کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کی ہے ۔7 سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان مبشر اور شیراز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔گرفتارملزم مبشر بچے کااْستادتھا جو اسے گزشتہ3ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔ گرفتارملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ ملکر بچے کو چند روز قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان مبشر اور شیراز بچے کی حالت غیر ہونے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button