بہادر اے ایس آئی محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کیلئے تمغہ امتیاز کی سفارش

کراچی(نیوز ڈیسک) بہادر اے ایس آئی محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش، آئی جی سندھ کی جانب سے کشمور زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے والے بہادر پولیس افسر اور بیٹی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آئی جی سندھ اور

مرتضیٰ وہاب نے اہلکار کا استقبال کیا۔ آئی جی سندھ نے بہادر اہلکارمحمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمدبخش کیلئےتمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا کہ سندھ پولیس کی تاریخ قربانیوں سےبھری ہے، یہ واقعہ بہت منفرد ہے، بہادر بیٹی نے اپنے والد کو جذباتی نہ ہونے کا پیغام دیا، اس بہادر بیٹی کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کے جذبات ناقابل بیان ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے شہر کشمور میں 4 سالہ معصوم بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے والے سندھ پولیس کے فرض شناس اے ایس آئی محمد بخش اب پوری قوم کا ہیرو بن چکا ہے۔ محمد بخش کو ملک بھر کی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک کو ایسے ہی محافظوں کی ضرورت ہے،محمد بخش جیسے پولیس والے پوری فورس اور قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔قوم نے اے ایس آئی کشمور کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس شیردل کے لیے، جس نے قوم کی بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی سگی بیٹی کی پرواہ نہیں کی، اسے ستارہ امتیاز سے نوازا جائے۔ یہ مطالبہ اب پوری قوم کی آواز بن گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے بہادر اور نڈر پولیس افسرا کو ستارہ امتیاز دیا جائے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز خود وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے

ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چُوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے، آپ نے پولیس کا میج مثبت کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button