آذربائیجان سے جنگ میں ہمارے کتنے ہزار فوجی مارے گئے، آرمینیا نے بڑااعتراف کرلیا

یروآن(نیوز ڈیسک)آذربائیجان سے جنگ میں آرمینیا نے 2 ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرمینیا کی وزرات صحت نے ہزاروں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ،آرمینیائی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک اس جنگ میں 2317 آرمینیائی فوجیوں اور نامعلوم افراد کی لاشوں کی جانچ پڑتال ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے تو حتمی طور پر تعداد نہیں بتائی جاسکتی تاہم وہ جنگ میں مارے گئے جوانوں کی والدین اور دیگر رشتے داروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے تنازع پر جاری جنگ کا اختتام روس اور ترکی کی مدد سے امن معاہدے پر ہوا ہے۔امن معاہدے کے تحت 6 ہفتوں کی جنگ میں آرمینیا کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے آذربائیجان کے پاس رہیں گے جبکہ آرمینیا کو نواحی علاقوں کا قبضہ بھی آئندہ دنوں میں چھوڑنا ہوگا۔امن معاہدے پر آذربائیجان میں جشن اور آرمینیا میں سوگ طاری ہے جبکہ آرمینیائی وزیراعظم نکول پشنیان نے بھی جنگ بندی کی وجہ فوجی وسائل کے خاتمے اور تھکی ہوئی سپاہ کو قرار دیا تھا۔6 ہفتوں کی جنگ میں نگورنوکاراباخ انتظامیہ نے 1200 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ،دوسری جانب آذربائیجان کی جانب سے اب تک اس جنگ میں فوجیوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے کوئی بھی معلومات نہیں فراہم کی گئی ہیں تاہم آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی پر شیلنگ اور راکٹ حملوں میں 80 آذری افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button