حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ، کتنااضافہ کیا جائے گا، جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی صارفین پر مزید 82 ارب 69 کروڑ روپےکا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا کو 82 ارب 69 کروڑ روپےکا بوجھ صارفین پر ڈالنےکی درخواست دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل سے جون 2020 تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے ، کمپنیوں نے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81ارب 10کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56کروڑ70لاکھ روپے مانگے گئے ہیں ۔نیپرا کے مابق یوز آف سسٹم چارجز کی

مد میں 2ارب 27کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 48پیسے کا اضا فہ کر دیا تھا جس سے صارفین کو 5ارب کا اضافی بوجھ برداشت کر نا پڑے گا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ پیداور ی لاگت 3روپے 68 پیسے فی یو نٹ تھی بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے مہینے میں کی جائے گی ۔ یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button