کل یکم محرم الحرام اور ملک بھر میں مکمل تعطیل ہوگی،خلیجی ممالک کا اعلان
بحرین(نیوز ڈیسک) بحرین کا کل 20 اگست بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، خلیجی ملک میں کل یکم محرم الحرام ہوگی، تعطیل نئے ہجری سال کے آغاز پر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک بحرین کی حکومت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا گیا، جس کے مطابق کل 20 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ بحرین میں کل بروز جمعرات کو یکم محرم الحرام ہوگی، یعنی نئی ہجری سال کا آغاز ہوگا۔نئے ہجری سال کے
آغاز کے سلسلے میں ہی بحرین میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بحرین سمیت تمام خلیجی ممالک میں نئے ہجری سال کی پہلی تاریخ کو عام تعطیل دی جاتی ہے۔ تاحال صرف بحرین نے 20 اگست کو نئے ہجری سال کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے تاحال یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ تمام خلیجی ممالک میں آج 19 اگست بروز بدھ کو محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔