حکومت نے ہزاروںکنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، حکومت نے 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق محکموں سے رپورٹس مانگ لی۔ محکمہ سکولز، ہائیر ایجوکیشن، بلدیات، مواصلات، آبپاشی، داخلہ، ہاؤسنگ، لیبر کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے

لیے ضروری امور جلد طے کئے جائیں۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی، ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ سٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button