خدا کیلئے چٹائی لے لو نہیں تو میرا والد مجھے کرنٹ لگا کرماردیگا، معصوم بچے کی ویڈیووائرل

لاہور(نیوز ڈیسک)ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ پٹھان ہے اور اندازے کے مطابق یہ ایبٹ آباد کے کسی قریبی آبادی کا رہنے والا ہے۔ الہام نامی اس بچے کی ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ یہ بچہ بیٹھا رو رہا تھا، جب میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو کہتا کہ میری چٹائی نہیں بکی میں چٹائی بیچے بغیر گھر جاؤں گا تو میرا باپ مجھے مارے گا اور مجھے کرنٹ لگائے گا۔ویڈیو بنانے والے صاحب نے سوال کیا کہ والد آپ کا سگا ہے یا سوتیلا تو بچے نے روتے ہوئے کہا کہ سگا والد ہے۔ یقین نہیں آتا کہ ایک باپ کا دل اتنا سفاک کیسے ہو گیا کہ اپنے ہی لخت جگر کو محض چٹائی بیچ کر نہ آنے پر اتنی سخت سزا دینے کی سوجھی کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کرنٹ لگا دیتا ہے۔

اس بچے کی ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ یہ بچہ بیٹھا رو رہا تھا جب میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو کہتا کہ میری چٹائی نہیں بکی میں چٹائی بیچے بغیر گھر جاؤں گا تو میرا باپ مجھے مارے گااور مجھے کرنٹ لگائے گا۔ویڈیو بنانے والے صاحب نے سوال کیا کہ والد آپ کا سگا والد ہے یا سوتیلا تو بچے نے روتے ہوئے کہا کہ سگا والد ہے۔یقین نہیں آتا کہ ایک باپ کا دل اتنا سفاک کیسے ہو گیا کہ اپنے ہی لخت جگر کو محض چٹائی بیچ کر نہ آنے پر اتنی سخت سزا دینے کی نوبت سوجھی کیسے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کرنٹ لگا دیتا ہے۔مزید لکھنے کی ہمت مجھے نہیں آپ خود ہی ویڈیو دیکھ کر اندازہ کر لیجیے کہ روتے ہوئے بچے کے الفاظ کیسے جگر کو پارہ پارہ کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button