پی سی بی کی جانب سے عبدالرزاق کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک)پی سی بی کی جانب سے عبدالرزاق کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ، مایہ ناز سابق آل راونڈر کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں کوچنگ کی ذمے داری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے نچلی سطح پر نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلئے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق کی خدمات

حاصل کرنے جا رہا ہے۔ عبدالرزاق کو کوچنگ کی ذے داری دی جائے گی۔ پی سی بی کی جانب سے عبدالرزاق کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں تعینات کیا جائے گا، جہاں ان کی ذمے داری ہوگی کہ وہ نوجوان کرکٹرز کی تربیت کریں اور معیاری آل راونڈر تیار کریں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عبدالرزاق کے علاوہ دیگر سابق کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پی سی بی کی جانب سے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button