پی ٹی آئی کے 2 سالہ دور حکومت میں ڈالر کتنے روپے مہنگا ہوگا، ہوشربا تفصیلات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کے 2 سالہ دور میں ڈالر 44 روپے مہنگا ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔موجودہ حکومت کے 2 سال، کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ ان 2 سالوں کے دوران نہ صرف آٹا، دودھ، چینی اور دال مہنگی ہوئی بلکہ سبزی اور پھلوں کے دام بھی بڑھ گئے۔آٹا 68 سے 70 روپے اور چینی 95 سے 100 روپے کلو تک جا پہنچی، تازہ دودھ 120 روپے لیٹر ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 سال کے دوران ڈالر 124 روپے سے بڑھ کر 168 روپے پر پہنچ گیا ہے اور اسی وجہ سے متعدد اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
مہنگائی کے ستائے عوام وزیراعظم سے ریلیف کی درخواست کر رہے ہیں، شہری کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاء سستی ہوں گی تو انہیں سُکھ کا سانس ملے گا۔جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مالی سال2019-20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.4فیصدرہی ، جو کہ مالی سال 2017-18 میں نصف سے بھی کم 4.68فیصد تھی، تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کے دو سال کے دوران مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مالی سال2019-20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.4فیصدرہی ، جو کہ مالی سال 2017-18 میں نصف سے بھی کم 4.68فیصد تھی۔ادارہ شماریات نے دوسال میں مہنگائی کے اعداد وشمار بھی جاری کردیئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا،تمام تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے2 سال میں آٹے، دال ، چاول، نمک اور مرچ سمیت عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیا مہنگی ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق دوسال میں چینی اوسطا 40 روپے 08 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55.59روپے فی کلو تھی جو بڑھ کر اب 95 روپے فی کلو ہوگئی، اگست2018 سے اگست 2020تک دال ماش91 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔دوسال میں دال مسور38 روپے،دال مونگ 116 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔جبکہ اگست 2018 سے اگست2020 تک چنے کی دال 18 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلااوسطا232 روپے اور تازہ دودھ 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اسی عرصے میں دہی 16روپے ، آلو 33 روپے اور پیاز 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا ۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی8 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جبکہ اگست2018 سے اگست 2020 کے درمیان ڈھائی کلو گھی کا ٹن 160 روپے مہنگا ہوا۔اس طرح گزشتہ دو سال کے دوران مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی اوسط شرح دس اعشاریہ سات چار فیصدرہی ۔جو کہ مالی سال2017-18 میں نصف سے بھی کم یعنی چار اعشاریہ چھ آٹھ فیصد تھی۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پیش کردی، وفاقی وزراء نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو بحرانوں سے نکال دیا ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کورونا کے دوران عوام کو ریلیف دیا، خارجہ پالیسی میں بھارت کو بےنقاب کیا، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا حصول ہے۔