امریکی صدارتی انتخابات، 13 ریاستوں میں کشیدہ حالات کی وجہ سے فوج طلب کرلی گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات، 13 ریاستوں میں کشیدہ حالات کی وجہ سے فوج طلب، انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کئی ریاستوں میں تصادم ہونے کا خدشہ، واشنگٹن کو مکمل طور پر سیکیور کر لیا گیا، ہفتے کے روز ایریزونا میں ٹرمپ کے مسلحہ حامی سڑکوں پر دیکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کئی ریاستوں میں حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے امریکا میں موجود نمائندہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنگے فساد ہونے کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن کو پہلے ہی مکمل طور پر سیکیور کر لیا گیا ہے۔

جبکہ 13 ریاستوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ ان ریاستوں میں امریکی نیشنل گارڈز نامی فوج کو طلب کر لیا گیا۔جوبائیڈن کی فتح کا اعلان ہونے سے قبل ہی کئی ریاستوں خاص کر ایریزونا میں مسلح تصادم ہونے کی اطلاعات ملی تھی۔بتایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گھومتے ہوئے دیکھے گئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جوبائیڈن کی فتح کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ دیر قبل ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں الٹا بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جو بائیڈن اب تک 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 213 ہے۔سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔سی این این کے مطابق جو بائیڈن کی جیت کے ساتھ ہی کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button