اسلام آباد میں تین غیر ملکی خواتین کیساتھ زیادتی کی کوشش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 غیرملکی لڑکیوں کا ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ خواتین کا تعلق ترکی، اٹلی اور ناروے سے ہے۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں اور راستہ بھول گئیں جہاں تین افراد نے لڑکیوں کو ہراساں کیا تو مزاحمت پر تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سناری کے قریب سے دو غیر ملکی خواتین ملیں جن کا تعلق ترکی اور ناروے سے تھا۔جب کہ تیسری غیر ملکی خاتون تلہار کے قریب سے ملیں۔پولیس نے تینوں متاثرہ خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

خواتین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تین افراد نے ہمارے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے ہمارے ہینڈ بیگ بھی چھیننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بھرپور مزاحمت کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں،اس دوران ایک خاتون کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جنگل میں کئی کلومیٹر تک سفر بھی کیا کیونکہ وہ راستہ بھول چکی تھیں،چونکہ خواتین کو تعلق دوسرے ملک سے تھا اس لیے وہ راستوں سے بھی ناواقف تھیں۔خواتین کا کہنا ہے جب وہ خود کو بچانے کے لیے بھاگ رہی تھیں تو ملزمان ان کا پیچھا کرتے رہے۔یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد میں پہاڑوں کے قریب غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے مشہور پوائنٹ دامن کوہ کے قریب نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کسی طرح پولیس سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن جنگل میں اپنا راستہ بھول گئی۔تاہم وہ پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد مسلسل ان کے ساتھ رابطے میں بھی رہی۔جس کے بعد پولیس نے دامن کوہ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،اس دوران سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button