ایک ہی گھر کے 10افراد کی بے دردی سے جان لے لی گئی، 7خواتین اور 3بچے شامل
پنوعاقل (نیوز ڈیسک)پنوعاقل میں ذہنی مریض نے اپنی بھابی اور بھتیجوں سمیت گھر کے 10 افراد کو قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے کینٹ تھانے کی حدود میں ذہنی مریض عبدالوہاب انڈھڑ نے اپنے گھر کے 10 افراد جن میں 6 خواتین اور بچے شامل ہیں کو اس وقت تیز دھار آلے سے قتل کر دیا جب وہ سورہے تھے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
اور مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کی بھابھی، بھتیجیاں اور دیگر قریبی عزیز خواتین شامل ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ایک ہی گھر میں 10 افراد کے قتل کی خبر پر علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنو عاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔