چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز، اسپتال نے تشویشناک خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ، کیوں کہ آج صبح کے وقت مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے سابق وزیراعظم گزشتہ برس جرمنی میں بھی زیر علاج رہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے۔ ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، بی اے پی کا وفد پہنچ گیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں شریک ہیں۔

ظہرانے میں ق لیگ کا کوئی نمائندہ شریک نہیں۔ ق لیگ کی قیادت کا موقف ہے کہ دو سال میں وزیراعظم کی جانب سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ہم نے گندم کا سرکاری ریٹ دو ہزار مختص کرنے کی درخواست کی تھی جو نہیں مانی گئی۔ چند روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے بھی حکومت پالیسیوں کو کسان کش قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔قیادت کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بیماررہے اوروزیر اعظم عمران خان نے رابطہ بھی نہیں کیا۔ وہ لاہورآتےہیں تو ق لیگ کو کسی معاملےمیں اعتماد میں نہیں لیتے۔ مسلم لیگ ق نے کہا کہ 2سال میں کسی بھی حوالےسے اُنہیں مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button