کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، پاکستان کے اہم صوبے میں لاک ڈائون کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 4علاقوں میں مائیکرو لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حیات آباد، انور اسد کالونی اور او پی ایف کالونی آج دن 2بجے سے لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا پشاور میں کورونا کیسز سامنے پر مزید 4علاقوں میں آج بدھ کے روز سے مائیکرو لاک ڈائون نافذ کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد، انور اسد کالونی اور او پی ایف کالونی کی4 محلوںمیں آج دن 2بجے سے لوگوں کے نقل و حمل اور مساجد میں 5افراد سے زائد کے باجماعت نماز کی
ادائیگی پر پابندی ہوگی تاہم اشیائے ضروریہ، ادویات کی دکانیں اور تندورکھلے رہیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی انتظامیہ شہر کے 6علاقوں میں پہلے سے مائیکرو لاک ڈائون نافذ کیا جا چکا ہے ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 953 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184، بلوچستان میں 12 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502، اسلام آباد میں 15 ہزار 390، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 215، پنجاب میں 95 ہزار 447 اور سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 175 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 322 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتال میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اسلام آباد میں کل 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں 60 اموات ہو چکی ہیں