مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، اہم ترین شخصیت کو عہدے سے فارغ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بیوروکریسی پر مہنگائی کا الزام مسترد کرنے والے سیکرٹری فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا، گریڈ22 کے آفیسر عمر حامد خان کو اوایس ڈبنا دیا گیا، سیکرٹری فوڈ نے کہا تھا کہ مہنگائی کی ذمہ دار صرف بیوروکریسی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی عمر حمید خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔عبد الغفران کو فوڈ اینڈ سکیورٹی کا چارج سونپ دیا گیا۔وفاقی بیورو کریسی میں تقرر تبادے کر دیے گئے ،، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی عمر حمید خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عمرحمید خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ گریڈ 22 کے عبد الغفران کو فوڈ اینڈ

سیکیورٹی کا چارج سونپ دیا گیا۔عبد الغفران سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے۔ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی ایوب چوہدری کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیے۔یاد رہے کابینہ کے پچھلے اجلاس میں کابینہ ارکان نے مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اجلاس میں پرویز خٹک ، مراد سعید، فیصل واوڈا اور ندیم افضل چن نے مہنگائی پر بات کی تھی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنا بیوروکریسی کی ناکامی ہے۔ مہنگائی کیخلاف بروقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے؟ وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور بعض کابینہ ارکان نے کہا تھا کہ مہنگائی کیخلاف وزیراعظم کے اقدامات درست ہیں، لیکن بیوروکریسی بڑی رکاوٹ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button