ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، کتنے سینئررہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ سنادیا؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آئندہ دونوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13 رکن اسمبلی پارٹی سے علحیدگی اختیارکر سکتے ہیں۔ان میں 4 رکن قومی اسمبلی ہیں۔سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پہلےہی بتایا تھا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بڑے گروپ سامنے آئیں گے۔یہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔کیا ڈھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے۔کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے اب ہی سامنے آنے تھے۔

ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،یہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ابھی وزیراعلیٰ سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دونوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئیں۔13 لیگی رہنماؤں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استفعیٰ دے دیا تھا۔میرے پاس تمام لیگی رہنماؤں کے نام بھی ہیں۔یہ تمام بہت اہم لیگی رہنما ہیں ۔ن لیگ کو اٹک سے ایک بڑی خبر ملے گی،جنوبی پنجاب اور پاکپتن سے بھی ایسی خبر آئے جس سے ن لیگ کو دھچکا لگے گا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button