فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کا چارج سنبھالتے ہی شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور(نیوز ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کا چارج سنبھالتے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کیلئے نئی ذمہ داریاں تغویض کرتے ہوئے انھیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بنا دیا ہے۔اس سلسلے میں ان کی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی وزارت کی ذمہ داریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ فیاض چوہان نے ذمہ داریاں مزید احسن انداز سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا بھی قلمدان ہے۔گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر یہ ذمہ داریاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی گئی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو میں جب فیاض الحسن چوہان سے پوچھا گیا کہ کیا وزارت ہاتھ سے جانے کی خبریں ان کے علم میں ہیں؟ تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button