حکومت کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ، وزیراعظم آزادکشمیر کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ سکیورٹی کا معاملہ ہے اس لیے اگر ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کو یکسرمسترد کرتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کیلئے متبادل آپشن بھی تو ہو۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے اور ہم سے دور رکھنے میں ہماری قیادت بھی برابر کے مجرم ہے۔راجا فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے سروسامانی کی

عالم میں خود ہی لڑ کر ڈوگروں سے آزادی حاصل کی، آج گلگت بلتستان کے عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمراں خان نے آج گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے ، اس اعلان سے صورتحال اب یکسر تبدیل ہوچکی ہے،صوبہ بننے کے بعد گلگت بلتستان والوں کے مزے ختم ہو جائیں گے، گلگت بلتستان کو گندم پر حاصل سبسڈی ختم ہوگی، اب ٹیکس دینا ہو گا۔راجا فاروق حیدرکاکہنا تھا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں یہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔تمام اکائیاں مل کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں گی۔ ہم نے قربانیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے لیے دیں ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ساٹھ ستر ہزار کشمیری پاکستان کی فوج میں جانیں قربان کرنے کے لیے شامل ہیں۔ پاکستان کا ہر وزیراعظم ہمارے لیے قابل احترام ہےاگر آج والا اعلان الیکشن کے بعد ہوتا تو اچھا ہوتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button