لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف لاہور میں بینرز لگ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) متنازع بیان پر ایازصادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پربینرز لگ گئے، جس میں ایازصادق کوپاکستان کا میر صادق اور میر جعفر قرار دیتے ہوئے ان کے‌ خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی جانب سے متنازع بیان کے بعد لاہورکی مختلف شاہراہوں پر ان کیخلاف بینرزلگ گئے ، بینرز اور اسٹیمرز ایازصادق کے حلقےکی عوام کی جانب سےلگائےگئے۔بینرزپرایازصادق کوپاکستان کامیرصادق اورمیرجعفر قرار دیا گیا ہے اور ان کےخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی درج ہیں جبکہ بینرز پر ایازصادق کے ساتھ نریندر مودی اور

ابھی نندن کی بھی تصاویر آویزاں ہیں۔ایاز صادق کے خلاف لاہور میں لگنے والے بینرز پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بینرز کب اور کس نے بنوائے ہمیں سب معلوم ہے۔ سیاسی اختلافات میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غدار سازی کا مائنڈ سیٹ ملک توڑ چکا ہے اور اب غداری کے نت نئے تمغے پھر سے بانٹے جا رہے ہیں لیکن اس بار ہدف پنجاب ہے۔لاہور میں لگنے والے بینرز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی اور اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ن لیگی رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ ابھی نندن کے معاملے پر اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔اسلام آباد میں ایک شہری نے ایاز صادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں میں کہا گیا ہے کہ سردار ایاز صادق ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔اسلام آباد کے شہری صہیب شبیر نے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اور ایسے بیانات دیے گئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button