ایاز صادق کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کی درخواس دائر

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ایک شہری نے غداری کا مقدمہ درج کرنے کےلیے لاہور پولیس کو درخواست دیدی۔جیل روڈ کے رہائشی فرقان احمد نے قومی سلامتی سے متعلق بیان پر تھانہ سول لائنز میں درخواست دی کہ 29 اکتوبر کی شام 7 بجے ایک ٹی وی پروگرام میں ایاز صادق انڈین فوج کے حق میں بول رہے تھے، انہوں نے پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایاز صادق ایک انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور عزت پر کھلم کھلا

حملہ کررہے ہیں جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔شہری نے پولیس کو درخواست میں استدعا کی کہ ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں شہری نے واضح کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے اور اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہيں ہے۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما ایاز صادق سے منسوب بیان سے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ابھینندن کی تو بات ہی نہ کریں۔ مجھے یاد ہے شاہ محمود قریشی صاحب بھی اس میٹنگ میں تھے، جس میں وزیرِ اعظم نے آنے سے انکار کر دیا اور فوج کے سربراہ تشریف لائے۔ پیر کانپ رہے تھے، ماتھے پر پسینہ تھا، اور ہم سے شاہ محمود صاحب نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، اب اس (ابھینندن) کو واپس جانے دیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو رات 9 بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔ ہندوستان نے کوئی حملہ نہیں کرنا تھا، صرف گھٹنے ٹیک کر ابھینندن کو واپس بھیجنا تھا”۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ایاز صادق کی ویڈیوز میں یہ بیان سامنے آنے پر حکومتی وزرا اور اراکین کی جانب سے ایاز صادق کے بیان کی سخت مذمت کی گئی۔ 29 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ایاز صادق کے بیان سے متعلق وضاحت دی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button