ایاز صادق بیان کی وضاحت کردیں ، معاملے کو یہیں بند کردیا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی نندن کے معاملے پر پاکستان میں کسی کی بھی ٹانگیں نہیں کانپ رہی تھیں ، بلاوجہ بیان بازی کی گئی، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، اگر کسی کنفیوژن میں کہہ بھی گئے ہیں اس کی وضاحت کردیں اور معاملے کو یہیں بند کردیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹانگیں ان کی کانپ رہی تھیں جن کے2جہاز گرائے گئے ، سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے،وقتی طور پر باتوں سے چار تالیاں بج جانے کو اہمیت نہیں دی جانی چاہیئے ، بھارت اس سارے معاملے میں گہری

دلچسپی لے رہا ہے، اگر انہیں لقمہ دیاجائے گا تو وہ لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ان میں ذمہ دارانہ گفتگو کی جائے، کیوں کہ ان سے لوگوں کو توقعات زیادہ ہوتی ہیں، کوئٹہ جلسے میں پاک افغان بارڈر پر لگائی جانے والی بارڈ سے بارے میں کہنا کہ انہیں اکھاڑ پھینکا جائے گا، اس طرح کی باتوں سے عوام کو غیر محفوظ کیا جارہا ہے، حالاں کہ وہ تو امن کی باڑ ہے۔قبل ازیں راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاکستان کی جیت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ پاک فوج اندرونی اور بیرونی حالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کسی اور صورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ میں آج یہاں صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی جسے دنیا بھر نے تسلیم کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 26 فروری 2019ء کو بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانا پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ ان حالات میں دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کر چکی ہیں۔ تاہم پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ قوم کی مدد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ بیانات کی وجہ سے رینک اینڈ فائل میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل میں کوئی فرق نہیں ڈالا جا سکتا۔ مسلح افواج کی قیادت اور رینک اینڈ فائل اکائی ہے اور رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا دعویٰ غلط ہے۔ آدھا سچ نہیں، بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button