وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کا اپنی ڈھولکی پر ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی و وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی پر اہل خانہ کے ساتھ خوبصورت ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب پسند کی جا رہی ہے۔سابق ایم پی اے کشمالہ طارق بزنس مین وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی دوستوں کی جانب سے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کشمالہ طارق کی شادی

کی نہیں بلکہ ڈھولکی کے دوران ڈانس کرنے کی ہے۔واضح رہے کہ خاتون سیاست دان کی شادی کی مزید تقریبات ہونا ابھی باقی ہیں، 29 اکتوبر کو محفل میلاد، 30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کا انعقاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر طارق رشید سے ہوئی تھی جو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ممبر ہیں، ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔خیال رہے کہ 48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں اور سیاسی جماعت مسلم لیگ ق سے وابستہ تھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button