وہی ہوا جس کاڈر تھا، کوئٹہ میں دھماکہ، کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے،افسوسناک خبر

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہزار گنجی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے نیکٹا

نے الرٹ جاری کر رکھا تھا اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button