وزیراعظم کی شاندار حکومت عملی،غریب عوام کے 2ہزار344 ارب روپےبچالیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ” وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچالیے ” ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2سال میں اب تک غریب عوام کے 2ہزار344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔ شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو رقم بچائی یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک سے 7 ارب ڈالر یعنی 1100 ارب روپے بچائے گئے، کارکے سے 1.5 ارب ڈالر عینی 240 ارب روپے بچائے گئے۔

وفاقی وزیر کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) سے 400 ارب روپے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) سے 604 ارب بچائے گئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے، مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ حکومت کے دو سال مکمل ہو چکے ہیں جس پر عوامی رائے کے مطابق مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ہوا، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے جو تقریریں 2 سال پہلے کرتے تھے، آج بھی وہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی دو سال کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button