نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے تشویشناک خبر
لاہور(نیوز ڈیسک) علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ڈاکٹروںنے ہسپتال داخل ہونے کی تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اپنے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرایا ہے اور اس دوران ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے جن کی رپورٹس آئندہ ہفتے آنا متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹس کو دیکھ کر نواز شریف کی مستقبل میں ہونے والی سرجری کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔نواز شریف نے معائنے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے اگلی تاریخ بھی طے کی ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گے، وہ کل توشہ خانہ ریفرنس کیس
میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، ہنگامہ آرائی کے پیش نظر احتساب عدالت کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کرلیے،ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے ملازمین اور کام کی غرض سے آنے والے شہری اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں گے، متعلقہ افراد کے علاوہ کسی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، احتساب عدالت کو چاروں اطرف سے باڑ لگا کر بند کردیا جائے گا اور شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔