گوجرانوالہ جلسے پرہونیوالے اخراجات کی چونکادینے والی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ اخراجات کا دعوی کر دیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، پہلا سوال ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے، پنجاب کے 2 وزرا کو کورونا ہوگیا ہے، حساس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ایس او پیز اور شرائط کے ساتھ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دی، یہ 2 لاکھ روپے ماسک پر بھی خرچ کر دیں،

دیکھتے ہیں یہ کورونا ایس او پیز پر کس قدر عمل کرتے ہیں۔فیاض الحسن کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مکس اچار پارٹی ہے، بارہ مصالحوں والی چارٹ تو سنی، گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی اب سن رہے ہیں، اس مکس اچار پارٹی میں اقربا پروری، منی لانڈرنگ کے مصالحے بھی ہیں، ان گیارہ مصالحوں میں جعلی ٹی ٹی کی دال چینی بھی ہے، اس میں جعلی اکاونٹس کے لونگ بھی ہیں، یہ مصالحے بڑے تیکھے ہیں، پہلے ہی ان مصالحوں نے پاکستان کی معیشت اور عوام کے معدوں کو السر اور کینسر کیا ہوا، اگر مزید تیکھے مصالحے استمعال کئے تو پاکستان کی معیشت کا معدہ خراب ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ پلان فائنل کرلیا۔ حزب اختلاف کا کہنا ہےکارکنوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button